Background
Logo

اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں: ٹرمپ

pictures (32)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیو یارک کی میئرشپ کے امیدوار ظہران ممدانی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو خوفناک اور کمیونسٹ قرار دیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے یہ بہت بری خبر ہے لیکن وہ ممدانی کے ساتھ بہت مزہ کرنے جا رہے ہیں، وہ دیکھنا چاہیں گے کہ ممدانی کو پیسے لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔یاد رہے کہ امریکا میں میئر کے الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور چند روز قبل ہونے والے ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔نیو یارک میئر کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے میئر بننے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیویارک کا دورہ کریں گے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔