

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد کے بعض علاقوں میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ بنوں اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطا بق دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔