Background
Logo

کوکین سپلائی جرم میں سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر آخر کار بول پڑے

pictures (43)

کوکین اسکینڈل میں ملوث پائے گئے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل آخر کار بول پڑے۔کوکین کی سپلائی کے جرم میں سزا یافتہ اسٹیورٹ میک گل نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ، مجھے کوئی کام نہیں مل رہا اور اسکینڈل کے بچو ں پر پڑنے والے اثر سے فکر مند ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کام تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ ڈپریشن میرے لیے کوئی بڑی چیز نہیں، مجھے فکر مندی ہوتی ہے اور میں اپنی فکر مندی کو نہیں چھپاؤں گا، لوگ بہت باتیں کرتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ مجھے اپنے مستقبل کی فکر ہے، مجھے بچوں کی فکر رہتی ہے، انہیں سوشل میڈیا دیکھنا پڑتا ہے جسے میں نظر انداز کرتا ہوں مگر وہ نہیں کرسکتے ۔اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں، مجھے یہ فکر ہے کہ بچوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اسٹیورٹ میک گل کو مئی میں عدالت نے سزا سنائی تھی ، انہیں سزا کے دوران کمیونٹی ورک کرنا ہے۔کوکین اسپلائی اسکینڈ ل 2021 میں سامنے آیا تھا ، اسکینڈل میں ان کے بہنوئی بھی ملوث تھے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسٹیورٹ میک گل نے 44 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 208 وکٹیں حاصل کیں۔