

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
34 سالہ معروف بھارتی اداکارکئی روز اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد چل بسے

بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کے 34 سالہ معروف اداکار سنتوش بالاراج انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار گزشتہ چند روز سے کرناٹکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
رپورٹس میں بتایاگیاکہ اداکار سنتوش کو یرقان کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیاگیا تاہم وہ چند دن اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج چل بسے۔
بھارتی میڈیا نے ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار کے پورے جسم میں یرقان پھیل چکا تھا۔
اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔سنتوش بالاراج ہدایتکار انیکل بالاراج کے بیٹے تھے اور ان کی عمر 34 سال تھی، سنتوش کا انتقال ان کے والد انیکل بالاراج کے انتقال کے 2 سال بعد ہوا، ان کے والد 15 مئی 2022 کو بنگلور میں ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔اداکار سنتوش نے 2009 میں فلم 'کیمپا' سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم'گنپا' نے انہیں شہرت دی۔اداکار سنتوش نے فلم 'کاریا 2' میں بھی اداکاری کےجوہر دکھائے، یہ فلم ان کے والد انیکل بالاراج کی پروڈکشن تھی، وہ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ستیام' میں بھی نظر آئے۔