Background
Logo

ائیر انڈیا کے طیارے میں لال بیگ انتظامیہ کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئے

pictures (42)

سان فرانسسکو سے ممبئی جانے والی ائیر انڈیا کی پرواز میں متعدد لال بیگ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے کاکروچز کو سب سے پہلے فلائٹ میں سوار دو مسافروں نے اس وقت دیکھا جب پرواز کلکتہ میں رکی۔

اس کے بعد دونوں مسافروں کو مختلف نشستوں پر منتقل کردیا گیا اور کلکتہ میں طیارے کی گہرائی سے صفائی کی گئی۔ائیر انڈیا کے ترجمان نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ سان فرانسسکو سے ممبئی براستہ کلکتہ جانے والی فلائٹ AI180 میں دو مسافر بدقسمتی سے جہاز میں چند چھوٹے کاکروچز کی موجودگی سے پریشان ہو گئے تھے۔ترجمان کے مطابق فیومیگیشن کے باوجود کیڑے مکوڑے طیارے میں داخل ہوگئے لیکن کلکتہ میں طیارے کی اچھی طرح صفائی کروادی تھی۔