

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
لاہور: دکان کا بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے 4 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس نے بتایا کہ چاروں افراد دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اسی دوران لوہے کا بورڈ اچانک بجلی کی تاروں کو چھوگیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ چاروں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے اس حوالے سے مزید پوچھ کی جارہی ہے۔