

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
بھارت: کھانے کی تلاش میں نکلا ہاتھی 30 فٹ گہرے کنویں میں گرکر ہلاک

بھارت میں ایک جنگلی ہاتھی 30 فٹ گہرے کنویں میں گرکر ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع کوئمبٹور میں 3 ہاتھیوں پر مشتمل ایک جھنڈ رات کے اندھیرے میں کھانے پینے کی تلاش کیلئے نکلا تھا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ ہاتھی زرعی زمین میں داخل ہوئے اس دوران ایک ہاتھی اندھیرے کی وجہ سے کھیت میں موجود گہرے کنویں میں جاگرا۔
کھیت کے مالک کے مطابق یہ کنواں 30 فٹ گہرا ہے جس میں 20 فٹ تک پانی موجود ہے، اسے کنویں سے ہاتھی کی آوازیں سنائیں دی جس پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔تامل ناڈو محکمہ جنگلات اور فائر اینڈ ریسکیو سروس کے 25 اہلکاروں نے ہاتھی کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا، ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد ہاتھی کی لاش کو کنویں سے نکال لیا۔