

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری

ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس وجہ سے ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
الرٹ میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر،سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کرنے اور بارشوں کے دوران دریاؤں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الرٹ مزید کہا گیا ہےکہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔