Background
Logo

پاکستان اور چین کے عوام کو جلد ایک دوسرے کے ملک بذریہ سڑک آسان سفر میسر ہوگا: صدر زرداری

pictures (9)

بیجنگ: صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق چین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی اُرمچی میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری سنکیانگ چن شیاوجیانگ سے ملاقات ہوئی جس دوران گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چن شیاوجیانگ نے کہا کہ سنکیانگ خوشحالی اور پائیدار امن کا مرکز بن چکا ہے، سنکیانگ انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور سماجی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے عوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثر کن ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین زراعت، صنعت، معدنیات اور نئی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں ممالک کے عوام جلد ایک دوسرے کے ممالک میں سڑک کے ذریعے آسانی سے سفر کرسکیں گے۔