Background
Logo

پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے

pictures (45)

ماسکو: پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔

یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا جہاں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔