

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
امریکی بمباری سے فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق

تہران: ایران نے امریکی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کردی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی کہ امریکی بمباری سے فردو جوہری تنصیب کو شدید اور سنگین نقصان پہنچاہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نقصان کاجائزہ اور تخمینہ لگا رہی ہے جس کے بعد نقصان کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ
امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔