Background
Logo

قوموں کی تقدیر بدلنے میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، شہباز ڈھلوں

pictures (41)

ننکانہ صاحب , مقامی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1سی1993میں میٹرک پاس کرنے والے طلبا نے اپنے استاد محترم میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی کی ریٹائر منٹ پر ان کی تدریسی خدمات کے اعتراف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا،تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ چوہدری محمد شہباز ڈھلوں،پرنسپل ہائی سکول نمبر1سید ظہور الحسن شاہ،چوہدری منظور قادر چٹھہ اور پروفیسر محمد اجمل دانش، چوہدری نوید حسن وڑائچ،سید مدثر حسین ترمذی،انتخار علی کندل،فرانزک سائنسدان مدثر نصیر،پی آئی اے کے فلائٹ اٹینڈنٹ مدثر رحمان،چارٹرڈ اکانٹنٹ چوہدری افسر حسین چٹھہ،گلزار احمد بلوچ اور حافظ وحید احمد نے خطاب کیا،مقررین نے اساتذہ میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی کی تدریسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قوموں کی تقدیر بدلنے میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے معاشرہ میں استاد کو عزت دینا ہوگی، استاد کی قدر اور اہمیت کو پہچان کر ہی نوجوان نسل زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے، انہو ں نے مزید کہا کہ کسی بھی کامیاب انسان کے پیچھے اچھے استاد کی بہترین عملی تربیت کارفرما ہوتی ہے، باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے، اسلام میں اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے اور ان کی عزت و تکریم ہم سب پر فرض ہے، آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنے اساتذہ کی محنت، تعلیم اور تربیت کی بدولت ہیں،تقریب میں چوہدری شہباز باجوہ،چوہدری عامر سرویا،پولیس آفیسر میاں محمد آصف،وسیم رضا،ظفر قیوم،نوید احمد،مرزا شہزاد احمد،محمد انور انصاری، میاں طارق جاوید و دیگرنے شرکت کی،تقریب میں مہمانانِ خصوصی میاں عبدالمجید اور شبیر احمد عظیمی کو شیلڈز پیش کی گئیں۔