

متعلقہ مضمون
اہم خبریں
ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کیلئے میدان میں کون ہوگا؟

تہران: ایران پر امریکی حمایت سے جاری اسرائیلی حملوں کے تناظر میں تہران میں رجیم چینج کی باتیں بھی کی جارہی ہیں ۔
اس صورتِ حال میں سب سے اہم سوال یہ سامنے آرہا ہے کہ اگر ایران میں موجودہ حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کے لیے میدان میں کون کون ہوگا؟
ایران میں اسرائیلی حملوں کے بعد معاشی بحران، ممکنہ عوامی احتجاج اور بڑھتے عالمی دباؤ کے پیش نظر ایک اہم سوال سامنے آ رہا ہے کہ اگر تہران میں رجیم چینج ہوتا ہے تو اقتدار کے لیے ممکنہ متبادل کون ہوسکتا ہے؟
امریکا، اسرائیل اور یورپی طاقتیں کئی برسوں سے ایران میں تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں انہیں مختلف سیاسی، لسانی اور نسلی گروہوں کی حمایت حاصل ہے ۔