Background
Logo

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج سے متعلق بل کثرت رائے سے مسترد

pictures (34)

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بجلی چوری پر مقدمات کے اندراج سے متعلق کریمنل بل 2024 کثرت رائے سے مسترد کردیا۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجا خرم شہزاد نواز کی صدارت میں ہوا۔ حکومتی جماعت سمیت پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بھی بل مسترد کیا گیا۔کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ نئے بل کے ذریعے عوام کو ذلیل وخوار کیا جائےگا۔رکن پی ٹی آئی زرتارج گل کا کہنا تھا کہ پہلے بڑے بڑے چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، اس ظالمانہ بل کی مخالفت کرتے ہیں، بلا وجہ عوام کو ہتھکڑیاں نہ لگائی جائیں۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں میٹر ایک شخص کے نام پر نہیں ہوتا، بجلی کمپنیاں پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کریں، ہم اس بل کو بغیر اصلاحات کے منظور نہیں کرسکتے، کوئی سسٹم نہیں ہے،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، ہم کسی صورت اس کو پاس نہیں کریں گے ، ہم کسی کو ہتھکڑی نہیں لگنے دیں گے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ایک چوکیدار کو گرفتار کیا گیا، بجلی آپ دیتے نہیں ہیں، عوام کو کیا منہ دکھائیں، کراچی میں 18 ، 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بجلی 2 بندے چوری کرتے ہیں لیکن کے الیکٹرک اس پورے علاقے کی بجلی کاٹ دیتی ہے، ایسا بل کوئی عوامی نمائندہ منظور نہیں کرےگا۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بندہ اس گھر میں نہیں رہ رہا تو اس کے خلاف کیسے اندراج مقدمہ ہوگا؟وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بجلی چوری ہورہی ہے، ہم نے چوری کو روکنا ہے، اس معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے۔